اپنی ہی شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج

اپنی ہی شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج
سورس: file photo

کراچی : کلفٹن شاہ رسول کالونی میں اپنی ہی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکارکوکزن سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ 

اتوار کی شب بوٹ بیسن تھانے کے علاقےکلفٹن شاہ رسول کالونی میں پولیس اہلکارسلیم نے اپنی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

 شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی جس کے بعد  پولیس حرکت میں آگئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا پولیس اہلکارسلیم اوراس کے کزن اعجازاحمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے رپیٹر اور ایک 30 بور پستول برآمد کر لی اور گرفتار پولیس اہلکار اور اس کے کزن کے خلاف2 مقامات درج کرلیے گئے ۔

 ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں 2 مقامات پرہوائی فائرنگ کی گئی،پہلے مقام پر ہوائی فائرنگ ہوئی تواطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بعد میں سوشل میڈیا پرپولیس اہلکارسلیم کی بھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کی ویڈیووائرل ہوئی ۔

پولیس اہلکار نے شادی سے واپسی کے بعد اپنے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی جس پرپولیس اہلکارسلیم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا،انھوں نے بتایا کہ گرفتارپولیس اہلکاربوٹ بیسن تھانے میں تعینات ہے اورشاہ رسول کالونی میں رہائش پذیرہے۔