پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار ویکسین کی خوراکیں غائب 

پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار ویکسین کی خوراکیں غائب 
سورس: فائل فوٹو

لاہور : پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار ویکسین کی خوراکیں غائب ہوگئیں ۔آن لائن سسٹم کے باوجود ویکسی نیشن کے سرکاری ریکارڈ میں 4 لاکھ 34 ہزار خوراکوں کا ریکارڈ میں واضح فرق سوالیہ نشان بن گیا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کو ابتک 2 کروڑ 25 لاکھ 17 ہزار 2 سو 79 خوراکیں ملیں اور پنجاب میں اب تک 2 کروڑ 14 ہزار ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو لگائی گئیں۔

 پنجاب حکومت کے پاس ویکسی نیشن کے استعمال کے مطابق 25 لاکھ 2 ہزار 8 سو 17 ویکسین کا اسٹاک ہونا چاہیے تھا لیکن سرکاری ریکارڈ میں حکومت کے پاس 25 لاکھ کی بجائے 20 لاکھ 68 ہزار 2 سو 45 خوراکیں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ویکسی نیشن کے سرکاری اعدادوشمار میں 4 لاکھ 34 ہزار 5 سو 74 کا واضح فرق ہے جو حکومتی ریکارڈ پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ویکسی نیشن سے متعلق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کے حکام سے بھی ڈیٹا مانگا گیا جس میں یہی فرق سامنے آیا۔

 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری حکام کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے تمام تر ریکارڈ محکمے کے پاس موجود ہے اور اضلاع میں ویکسی نیشن کے اندراج کیساتھ ڈیٹا اپڈیٹ ہو رہا ہے لیکن آن لائن سسٹم ہونے کے باوجود ڈیٹا اپڈیٹ کرنے میں محکمے کا یہ موقف غیر تسلی بخش ہے۔