یوم عاشور: حضرت امام حسینؓ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر، شہر ماتمی جلوس برآمد

یوم عاشور: حضرت امام حسینؓ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر، شہر ماتمی جلوس برآمد

لاہور: نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر، شہر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔ مرکزی جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں عزاداروں نے نواسہ رسول کو پُرسہ دیا اور ان کی قربانیوں ، صعوبتوں اور فضائل کو بیان کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر موبائل سروس بند جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے ۔ جلوس کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے نکلا ، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا ۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے ہوتا ہوا ، امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا ۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ میں آ کر اختتام پذیر ہوگا ۔ پشاور میں بھی یوم عاشورہ کے جلوس کے راستے پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، موبائل فون سروس معطل ہے ۔ جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں بی آرٹی سروس آج بھی بند ہے ۔

مصنف کے بارے میں