شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: ‏شہباز گل کی گرفتاری کے بعد چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہوگا ۔ شہباز گل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور ہو گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشہ کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیا ۔

واضح رہے کہ شہباز گل کو بنی گالا جاتے ہوئے عمران خان چوک سے گرفتار کیا گیا ۔ شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ شہباز گل کو بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے افراد نے اغوا کیا ۔ گرفتار کرنے والوں نے وردی نہیں پہنی ہوئی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے ، ڈرائیور پر تشدد کیا گیا اور اُن کو گاڑی سے گھسیٹ کر نکالا گیا جس سے وہ زخمی بھی ہوئے ۔ علم نہیں شہباز گل کو کس نے اٹھایا ابھی تفصیلات معلومات ہوں گی ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ‏فاشسٹ حکومت کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور دبایا نہیں جاسکتا ۔ شہباز گل کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

مراد سعید نے کہا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے ۔

مصنف کے بارے میں