شہباز گل کی گرفتاری، ڈنڈوں سے لیس 22 پی ٹی آئی کارکن بنی گالا پہنچ گئے 

شہباز گل کی گرفتاری، ڈنڈوں سے لیس 22 پی ٹی آئی کارکن بنی گالا پہنچ گئے 
سورس: Twitter

اسلام آباد:عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کے ٹائیگرز بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والے راستے کی سیکورٹی سنبھال لی۔

نیو نیوز کے مطابق کارکنان نے ہاتھوں میں جھنڈے اور ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں اور وہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے شمس خٹک نامی کارکن نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے 22 کارکن احتجاج کے لیے موجود ہیں۔ 

دوسری طرف تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما شہبا زگل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے اور بیان بازی کی دفعات شامل  ہیں۔

شہباز گل کی گرفتاری کے وقت اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔شہباز گل کو گرفتار کر کے تھانہ بنی گالہ کے بجائے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں