عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں، زرداری اور شہباز سے بات نہیں کروں گا: پرویز الہٰی

عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں، زرداری اور شہباز سے بات نہیں کروں گا: پرویز الہٰی
سورس: File

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ناممکن  ہےشہباز شریف سے نہ کوئی بات ہوئی ہے نہ ہو گی ۔ وزرا کے حلف کے لیے گورنر سے خود بات کی تھی۔ 

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آصف زرداری بہت نقصان پہنچایا ۔ان سے بھی کوئی بات نہیں کروں گا۔عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقا ت ٹھیک ہو رہے ہیں ۔ن لیگ کو یہی تکلیف ہے کہ معاملات بہتری کی طرف کیوں جا رہے ۔زرداری اور شریفوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔ 

پرویز الہٰی نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں۔پارٹی معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ عمران خان کے ساتھ جانے کیلئے کہیں سے فون نہیں آیا بلکہ یہ میرا اور مونس الہٰی کا فیصلہ تھا کہ عمران خان کے ساتھ جانا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر عجیب حرکتیں کر رہا ہے۔ مجھے چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ہے۔ ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں