گرفتاری سے نہیں ڈرتا ، فیصلہ کرلیا ہے اب لڑوں گا: عمران خان 

گرفتاری سے نہیں ڈرتا ، فیصلہ کرلیا ہے اب لڑوں گا: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتار ہونا تو چھوٹی سی چیز ہے۔ میں اسے جہاد کہتا ہوں۔ اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو کروں گا۔ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، اس کے لیے تیار ہوں۔

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں قانون بنے ہوئے ہیں کہ اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو اس کے خلاف کیا کارروائی ہونی چاہیے۔ جمہوریت میں یہ نہیں کرسکتے ہیں کہ کسی کے فیصلے پر اسے بند کر دیں۔

چینل اور شہباز گل کو وضاحت دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔ جمہوری معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔ گاڑی میں پکڑا، بغیر وارنٹ اسے نکالا، ڈرائیور کو بُری طرح مارا۔ گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ قانون توڑنے پر اسے وضاحت کا موقع دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو چل رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بنیاد حقوق نہیں۔ وہاں حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی ادارے نہیں۔ کسی کو خوف نہیں ہے کہ ان کو سزا ملے گی۔ 25 مئی کو پولیس اور رینجرز نے بالکل ایسا ہی کیا۔ رات کو لوگوں کے گھروں میں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا ۔ آئین اور قانون میں رہتے ہوئے جدوجہد کروں گا۔ ہم اس پر ایکشن لے رہے ہیں۔ انھیں کسی چیز کا خوف نہیں تھا کہ ایکشن لیا جائے گا۔ اس طرح تو جنگل کا قانون بن جاتا ہے۔ فیصلہ کرلیا ہے کہ اب لڑوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں