کون سی ایپ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری کو نقصان پہنچاتی ہے؟

کون سی ایپ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری کو نقصان پہنچاتی ہے؟

اسلام آباد: اسمارٹ فون میں ہم کئی ایپس انسٹال کرلیتے ہیں اور پھر بعد میں ان کو استعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن وہ ہماریفون میں موجود رہتی ہیں۔

یہ ایپس فون میں موجود رہ کر بیٹری کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کے باعث آپ کو فون بار بار چارج کرنا پڑتا ہے اور آخر میں آپ کے فون کی بیٹری مکمل طور پر خراب ہوجاتی ہے۔

اینڈرائیڈ فونز میں سب زیادہ بیٹری اسنیپ چیٹ کی وجہ سے خرچ ہوتی ہے۔ اگر آپ اسنیپ چیٹ استعمال نہ بھی کریں تب بھی اس ایپ کی وجہ سے آپ کی بیٹری خرچ ہوتی ہے۔

اگر آپ اسنیپ چیٹ استعمال نہیں کرتے تو اس کو موبائل سے ان انسٹال کردینا ہی بہتر ہے۔ اگر آپ استعمال کرتے ہیں تو ان دو طریقوں پر عمل کریں، اس سے آپ کے موبائل کی بیٹری کو نقصان نہیں پہنچے گا اور وہ جلدی لو بھی نہیں ہوگی۔

# اپنے موبائل میں سیٹنگز کے آپشن میں جاکر ‘مینج’ پر کلک کریں اور اس میں ‘ٹریول موڈ’ پر کلک کردیں۔اس سے آپ کے موبائل کی بیٹری خراب ہونے سے بچ سکتی ہے۔
# اپنے موبائل میں سیٹنگز کے آپشن میں جاکر جنرل پر کلک کریں، پھر’ بیک گراوٴنڈ ایپ ری فریش’میں جاکر اسنیپ چیٹ پر کلک