کیا آپ کے بھی دانتوں کے درمیان فاصلہ ہے؟

کیا آپ کے بھی دانتوں کے درمیان فاصلہ ہے؟

دنیا میں کئی ایسے افرادموجود ہیں ، جن کے سامنے والے دانتوں کے درمیان فاصلہ موجود ہوتا ہے۔ بہت سارے لوگوں کو اپنے ان دانتوں کے درمیان فاصلہ پسند نہیں ہوتا۔ لیکن کچھ افراد کو دانتوں کے درمیان فاصلہ پسند بھی ہوتا ہے۔
بعض لوگوں کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ دانتوں کے درمیان موجود یہ گیپ خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔جن افراد کے دانتوں میں فاصلہ ہوتا ہے وہ ہر معاملے میں خوش نصیب ہوتے ہیں۔
لیکن اکثر افراد اس گیپ سے اتنے نالاں ہوتے ہیں کہ مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کروا کیاس گیپ کو ختم کردیتے ہیں۔ان افراد کا ماننا ہوتا ہے کہ اس گیپ کے باعث وہ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے اور یہ فاصلہ ان کی خوبصورتی میں خلل ڈالتا ہے۔
دانتوں کے درمیان موجود فاصلے کے پیچھے آخر رازکیا ہے؟آج ہم آپ کو اس حوالے سے چند اہم معلومات بتائیں گے، جن کو جان کے آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
# ذہین
جن افراد کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ بہت ذہین ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بہت تخلیقی بھی ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کو ذہین ہونے کی وجہ سے آئین اسٹائین بھی کہا جاتا ہے۔
#باتونی
ایسے افراد کو باتیں کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے، یہ افراد ہر کسی سے باتیں کرنیشروع ہوجاتے ہیں، چاہے وہ کوئی اجنبی ہو یا پھر ان کے دوست ہی کیوں نہ ہوں۔
#پیسے والے ہوتے ہیں
کہا جاتا ہے کہ جن افراد کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے ،وہ بہت پیسے والے ہوتے ہیں۔ایسے افراد مالی طور پر بہت مستحکم ہوتے ہیں اور ان کو اپنے پیسے کس طرح استعمال کرنے ہیں، اس بات سے بھی یہ لوگ بخوبی واقف ہوتے ہیں۔
#کھانے کے شوقین
جن افراد کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ لوگ کھانے کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کو کچھ بھی کھلا دیا جائے، وہ خوشی خوشی سب کچھ کھا لیتے ہیں۔
#ہر کام میں کامیاب
دانتوں میں فاصلہ جن افراد کے موجود ہوتا ہے ، وہ افراد زندگی کے ہر موڑ میں کامیاب ہوتے ہیں۔ چاہے وہ کیرئیرہو، تعلیم ہویا پھر ازواجی زندگی ہو،یہ افراد ہر موڑ پر کامیاب ہوتیہیں۔