طارق فاطمی کی جان مکین ، باب کارکر ، الیٹ اینجل سے ملاقاتیں

طارق فاطمی کی جان مکین ، باب کارکر ، الیٹ اینجل سے ملاقاتیں

واشنگٹن: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین , سینیٹ امورکمیٹی کے چیئرمین باب کارکر اور کانگریس مین الیٹ اینجل سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں انسداد ددہشت گردی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال ہوا ، معاون خصوصی طارق فاطمینے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بریفنگ دی۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی ،ملاقاتوں کے دوران خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نےپاک افغان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال  کیا۔