پاناماپیپرزسےمتعلق کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

پاناماپیپرزسےمتعلق کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد:پانامہ کیس میں ہونے والی آج کی سماعت کے بعد  عدالت نے کیس کی سماعت میں جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہم سب کا احترام کرتےہیں کہ انہوں نےبینچ پراعتمادکیا۔184/3کےتحت مقدمےکی مکمل ذمہ داری فریقین کیساتھ عدالت پربھی ہوتی ہے،میں ریٹائرڈ ہورہا ہوں نیا بینچ تشکیل دینا ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ کہے کہ ہمیں نہیں سنا گیا۔کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں کوئی یہ نا کہے کہ کیس ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا۔

جسٹس کو کھوسہ کا کہناتھا کہ یہ ممکن نہیں کے دو دن میں ہم اس کیس کا فیصلہ کر دیں۔چھٹیاں ہو جائیں گی ، چیف جسٹس ریٹائر ہورہے ہیں اور سردی کی چھٹیاں بھی آ رہی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کے تشکیل کے لیے فریقین کی رضا مند ی ضروری نہیں ہے۔