کراچی،اورنگی ٹاون میں کارروائی تحریک طالبان کے پانچ دہشت گرد گرفتار

کراچی،اورنگی ٹاون میں کارروائی تحریک طالبان کے پانچ دہشت گرد گرفتار

کراچی: پولیس نے اورنگی ٹاون گیارہ نمبر میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا اور کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے5دہشت گردوں شہزاد،نور محمد،عبدالمنان ،ارسلان خان اور سلمان خان کو گرفتار کرکے 5کلاشنکوف،ایک کلو دھماکہ خیز مواد،آدھا کلو بال بئیرنگ ،5 ہینڈ گرینیڈ،ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی۔
پولیس حکام کےمطابق گرفتار ملزمان اورنگی ٹاون میں دہشت گردی کی واردات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھےجبکہ پرانی سبزی منڈی کے قریب پی آئی بی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں منشیات فروش عمران عرف ڈیکوریشن والے کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
دوسری جانب لیاقت آبادنمبر 8 میں ڈکیتی مزاحمت میں ملزمان کی فائرنگ سے 65سالہ جمیل ولد بابو خان جاں بحق ہوگیا۔