برطانیہ کو دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ،ایم آئی 6 کے نئے سربراہ کا پہلا خطاب

برطانیہ کو دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ،ایم آئی 6 کے نئے سربراہ کا پہلا خطاب

لندن: ۔ برطانیہ کے حساس ادارے ایم آئی 6 کے نئے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو جس سطح کی دہشت گردی کا خطرہ ہے ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایم آئی 6 کے سربراہ کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں ایلکس ینگر کا کہنا تھا کہ برطانوی انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں نے جون 2013ءسے دہشت گردی کے 12 منصوبوں کو  ناکام بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیشتر خطرات مشرق وسطیٰ کے غیر حکومتی علاقوں سے ہیں جیسا کہ شام اور عراق۔ایلکس ینگر نے مخلوط جنگ کے بارے میں بھی خبردار کیا جن میں سائبر حملے اور جمہوریت کا تختہ الٹنا شامل ہیں ،جو ان کے خیال میں تیزی سے خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے۔
انھوں نے روس کے شام میں صدر بشار الاسد کے ساتھ اتحاد کے بارےمیں  انھوں نے صدر بشار الاسد کے مخالفین کو دہشت گرد سمجھنے کے اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ روس کی شام میں کارروائی جو شامی حکومت کا اتحادی ہے، اگر انھوں نے اپنا راستہ تبدیل نہ کیا تو وہ قانونی حیثیت کھو دینے کے خطرے سے دوچار ہونے کی ایک افسوسناک مثال بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش نے شام کی صورتحال کو خطے میں اپنا مضبوط گڑھ بنانے کے لیے استعمال کیا ہوا ہے اور مغرب کے خلاف جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔