باکسر عامر خان کی بیگم فریال مخدوم کی پلاسٹک سرجری سے پہلے کی تصویر سامنے آ گئی

باکسر عامر خان کی بیگم فریال مخدوم کی پلاسٹک سرجری سے پہلے کی تصویر سامنے آ گئی

لاہور :باکسر  عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم  کی پلاسٹک سرجری سے پہلے کی تصویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔23 سالہ فریال مخدوم اور 29 سالہ محمد عامر کیساتھ جون 2013ءمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد سے دونوں کی ازدواجی زندگی کے بارے میں کم معلومات ہی منظرعام پر آئی تھیں اور لوگ اس سے قبل یا بعد میں فریال مخدوم کے بارے میں بھی کم ہی جانتے ہیں۔ تاہم اب ان کی ایک تصویر نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں اور ہر کوئی یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا یہ واقعی فریال مخدوم ہیں۔

اوپر دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فریال مخدوم پلاسٹک سرجری سے پہلے اور بعد میں کتنی مختلف نظر آ رہی ہیں۔ پہلے کی تصویر میں ان کے ہونٹ پتلے اور گال بھرے ہوئے ہیں اور صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے شوبز کی دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ”ڈک فیس (Duck Face) “ حاصل کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا اور اپنے ہونٹ بھربھرے کروا لئے اور یوں ان کے گال پچک گئے۔ تصویر دیکھنے پر ان کی آنکھیں بھی مختلف نظر آتی ہیں تاہم یہ میک اپ کا کمال بھی ہو سکتا ہے جبکہ ناک بھی ڈاکٹر کی ”مہارت“ کی گواہی دے رہی ہے۔

اب یہ نہیں معلوم کہ فریال مخدوم کی پلاسٹک سرجری سے پہلے والی تصویر ان کے شوہر اور معروف باکسر عمر خان نے دیکھ رکھی ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو اس کے بارے میں ان کے کیا تاثرات ہیں تاہم قوی امید یہی ہے کہ فریال نے اپنے شوہر سے کچھ بھی نہیں چھپایا ہو گا اور اپنے بارے میں سب کچھ ان کے گوش گزار کر رکھا ہو گا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فریال مخدوم شادی کے 3 سال بعد ایک بار پھر خبروں میں ہیں اور اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ سسرال کے ساتھ جھگڑے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ سسرال میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔