پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کاا نکشاف

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کاا نکشاف

پشاور: پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی نے اربوں روپے مالیت کی153دکانیں اونے پونے داموں میں اپنے چہیتوں میں بانٹیں ،جس دکان کا ماہانہ کرایہ 50ہزار روپے ہے اسی دکان کو 33سال کے لئے ایک لاکھ روپے کے عوض دیا گیا ،سابق ڈی جی پی ڈی اے کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ۔

سابق ڈی جی پی ڈی اے نے حیات آباد میں 153دکانیں اپنوں میں بانٹ دیں ۔ دکانیں شیر شاہ،جنگل ،بنگش ،عابداور ابراھیم سمیت دیگر مارکیٹوں میں واقع ہیں ، 50ہزار ماہانہ کرائے والی دکان 1لاکھ روپے کے عوض 33سال کی لیز پر دی گئی ۔

مارکیٹ ریٹ کے مطابق ایک دکان کی قیمت1کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے ہے ،ذرائع 153دکانوں کا ماہانہ کرایہ بھی ایک کروڑ سے زائد بنتا ہے ،بعض الاٹیوں نے 33سال کی لیز کے ایک لاکھ روپے بھی جمع نہیں کروائے ،سابق ڈی جی پی ڈی اے کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ۔