طلبہ کو مفت کتابوں، یونیفارم کی فراہمی کیلئے 7کروڑ روپے مختص کردیئے،حفیظ الرحمن

طلبہ کو مفت کتابوں، یونیفارم کی فراہمی کیلئے 7کروڑ روپے مختص کردیئے،حفیظ الرحمن

گلگت :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کا شعبہ سرفہرست ہے حکومت نے پرائمری تک کے طلباء و طالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے 7کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے تاکہ مالی وسائل نہ رکھنے والے بچوں کو تعلیمی سہولیات میں درپیش مسائل دور کئے جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مختص شدہ رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ تعلیم کے شعبے میں 30کروڑ کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ صوبے میں مالی وسائل نہ رکھنے والے ہونہار طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور یونیفارم کی فراہمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری تعلیم کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ 6ماہ میں صوبے کے نامکمل کالجوں عمارتوں کی تعمیر کو مکمل کیاجائے تاکہ بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سیپ اساتذہ کی مستقلی کیلئے صوبائی حکومت تقریباً200آسامیاں مہیا کرے گی جبکہ باقی ماندہ آسامیاں فیڈرل فنانس ڈویژن تخلیق کرے گی۔ جن سکولوں کے بلڈنگ دستیاب ہے وہاں پر ہر سکول میں 2اساتذہ صوبائی حکومت کے ذریعے ریگولر نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آسامیاں فراہم کرنے کی سفارش کی حتمی منظوری دے چکے ہیں۔