آسٹریلیا میں لیٹر باکس کی غلطی سے مکان منہدم

آسٹریلیا میں لیٹر باکس کی غلطی سے مکان منہدم

سڈنی.: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہنے والا تاجر جب اپنے گھر واپس آیا تو ان کا مکان منہدم ہو چکا تھا۔ ایسا اس لیے ہوا کہ ان کے مکان پر غلط ایڈریس درج تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سٹیو بلاز کا کہناتھا کہ ان کے دوست نے دفتر میں انھیں فون کر کے بتایا کہ آپ کا مکان منہدم کیا جا رہا ہے۔
عمارتوں کو منہدم کرنے والی کمپنی 'ڈینیئلز ڈیمولیشن' کے ملازمین کو بینک سٹاون کے علاقے میں میریئن سٹریٹ پر واقع مکان نمبر 200 کو گرانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ بلاز مکان نمبر 198 میں رہتے ہیں لیکن ان کے مکان کے باہر لیٹر باکس پر غلط نمبر درج تھا۔
بلاز بھاگتے ہوئے جب گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ورکرز ان کے مکان کو گرا رہے ہیں۔ انھوں نے جھگڑے سے بچنے کے لیے فورا پولیس کو بلایا۔انھوں نے بتایاکہ پولیس نے انھیں مکان گرانے سے روکا، ان کی تفصیل طلب کی۔ پولیس نے ان سے کہا کہ آپ لوگوں نے جلد بازی میں بڑی غلطی کردی ہے۔
آپ نے غلط مکان کو مسمار کیا ہے۔بلاز کی عمارت پر ایک لیٹر باکس لگا ہوا ہے جس پر 200 نمبر درج ہے جبکہ حقیقت میں وہ رہتے 198 نمبر کے مکان میں ہیں۔ 200 نمبر کا مکان در اصل ان کے پڑوسی کا ہے جسے منہدم کیا جانا چاہیے تھا لیکن وہ نمبر دھندلا ہوگیا تھا ۔