نومرتبہ دفترخارجہ سے درخواست کی پاکستان کل بھوشن تک رسائی نہیں دے رہا،بھارت

نومرتبہ دفترخارجہ سے درخواست کی پاکستان کل بھوشن تک رسائی نہیں دے رہا،بھارت

نئی دہلی :بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ہیں اور ہم فوری طورپر اس تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ہم نے اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آٹھ پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ہیں اور ہم فوری طورپر اس تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کلبھوشن کو غلط اور غیر قانونی طورپر9ماہ سے زائد عرصے سے زیر حراست رکھا جارہا ہے اور پاکستانی حکام کو اس کیخلاف کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ہم متعلقہ عالمی کنونشنز کے مطابق کل بھوشن تک فوری قونصلررسائی اور غیر قانونی حراست سے اسے فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آٹھ  پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔