امریکی وزیردفاع اچانک دورے پر افغانستان پہنچ گئے

امریکی وزیردفاع اچانک دورے پر افغانستان پہنچ گئے

کابل: امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے،فغان فورسز بشمول ایوی ایشن، تربیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے ۔نیو نیوز کے مطابق  امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرآجاچانک دورے پرافغانستان پہنچ گئے وہ افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔اگلے ماہ امریکی وزیردفاع کی ذمہ داریوں سے سبک دوش ہونے والے ایش کارٹر کا ممکنہ طور پر یہ افغانستان کا آخری دورہ ہے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کا قلم دان ریٹائرڈ جنرل جیمز ماٹِس کے سپرد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان میں اس وقت قریب دس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں. جو افغان فوجیوں کی تربیت اور مشاورت کا کام کر ہے ہیں.تاہم بعض اہم اور مشکل عسکری مہمات میں بھی افغان فورسز امریکی فوجیوں سے مدد لے سکتی ہیں۔امریکی اندازوں کے مطابق افغان حکومت ملک کے قریب دو تہائی علاقے پر کنٹرول کی حامل ہے. جب کہ طالبان دس فیصد پر قبضہ کیے ہوئے ہیں. جب کہ باقی علاقے فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی زد میں ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے تاہم مختلف کارروائیوں میں افغان فورسز کی ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے. تاہم یہ بات اہم ہے کہ ماضی کے مقابلے میں افغان فورسز کو زیادہ جانی نقصان کا بھی سامنا ہے۔افغانستان پہنچنے سے قبل امریکی وزیر دفاع کے پریس سیکرٹری پیٹر کک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کارٹر افغانستان میں جاری فوجی کارروائیوں کی پوری تفصیلات چاہتے ہیں. اپنے اس دورے میں وزیردفاع افغان حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں حالیہ مہنیوں میں افغان فورسز کی جانب سے زیادہ بہتر کارکردگی کے مظاہرے پر بات چیت کی جائے گی۔کک نے مزید کہا کہ کارٹر افغان فورسز بشمول ایوی ایشن، تربیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے.