کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ نہ دی تو وزیراعظم سے اپیل کروں گا: کامران اکمل

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی دکھانے کے باوجود قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پرکامران اکمل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے نہ سنا تو وزیراعظم سے اپیل کریں گے۔ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں

کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ نہ دی تو وزیراعظم سے اپیل کروں گا: کامران اکمل

کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی دکھانے کے باوجود قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پرکامران اکمل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے نہ سنا تو وزیراعظم سے اپیل کریں گے۔ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں۔کرکٹ میری فیملی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وکٹ کیپر اور بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن سلیکشن کمیٹی کا اعتماد پھر بھی حاصل نہ کر پایا۔وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے پر انتہائی افسوس ہے ، اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن میں ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میری فیملی ہے۔ انصاف نہ ملا تو وزیراعظم سے اپیل کروں گا۔ وہ پرامید ہیں کہ انہیں بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے گا۔