انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمزید بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالرکے سامنے مسلسل تیسرے روز بھی ڈٹا رہا

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمزید بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالرکے سامنے مسلسل تیسرے روز بھی ڈٹا رہا ۔فاریکس ایسوسی
ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید104.80روپے سے بڑھ کر104.82روپے اورقیمت فروخت104.85روپے سے بڑھ کر104.87روپے پرجاپہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید107روپے اورقیمت فروخت 1 07.20 روپے  پربرقراررہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں1.55روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید114.80روپے سے کم ہو کر113.25روپے اورقیمت فروخت 116.30روپے سے کم ہو کر114.75روپے پرآگئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید135روپے سے گھٹ کر134.50روپے اورقیمت فروخت136.50روپے سے گھٹ کر136روپے ہوگئی ۔