'سپائڈر مین: ہوم کمنگ' کا پہلا ٹریلر جاری

'سپائڈر مین: ہوم کمنگ' کا پہلا ٹریلر جاری

ہولی وڈ کی کامیاب سپر ہیرو فلم پروڈکشن کمپنی کی نئی فلم 'سپائڈر مین: ہوم کمنگ' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جو یقیناً کامیاب فلم سپائڈر مین کی یادیں اس کے مداحوں کے دلوں میں تازہ کردے گی۔ماورل کی گزشتہ ریلیز سپر ہیرو فلم 'کپٹن امریکا: سول وار' میں سب سے ہی ہولی وڈ اداکار ٹام ہولینڈ کے کردار کو خوب سراہا تھا، انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تجزیہ کاروں سے لے کر کامک بک پڑھنے والوں تک سب کا دل جیت لیا۔اور مارول کمپنی نے صحیح وقت میں ٹام ہولینڈ کے اس کردار کو لے کر ایک مکمل فلم بناڈالی۔

سونی کولمبیا اور مارول سٹوڈیوز نے مل کر اس ٹریلر کو ریلیز کیا، جس میں آخر کار سپائڈر مین کو کافی بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔اس فلم میں پرانی سپائڈر مین فلم کی طرح ایک نوجوان لڑکے کو پیش کیا گیا جو اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سپر ہیرو کی طاقتوں کو سنبھالتا ہے، فلم میں ہولی وڈ کے کامیاب اداکار رابرٹ ڈاونی جونیئر نے بھی اپنے کردار ٹونی اسٹارک کے ساتھ معاون کردار ادا کیا۔

ٹریلر میں شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ کافی بہترین ایکشن کے مناظر کو بھی پیش کیا گیا، اور یقیناً ٹام ہولینڈ، پیٹر پارکر کے کردار کو ادا کرنے کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہورہے ہیں۔فلم 'سپائڈر مین: ہوم کمنگ' اگلے سال جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں