فاروق ستار آجائیں دروازے کھلے ہیں: مصطفی کمال

فاروق ستار آجائیں دروازے کھلے ہیں: مصطفی کمال

حیدر آباد: سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے کھلے ہیں لیکن پی ایس پی کو ایم کیو ایم پاکستان میں لے کر نہیں جاسکتے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بانی ایم کیو ایم کی تھی اور رہے گی،ایک کروڑ بچے جسمانی اورذہنی معذور ہیں، شہر میں ایسی کوئی گلی نہیں جہاں گندہ پانی اور کچرا موجود نہ ہو۔