سیاسی مخالفین ہمیں گرانے کیلئے شیطان سے اتحاد کرنے کو بھی تیار ہیں، سعد رفیق

سیاسی مخالفین ہمیں گرانے کیلئے شیطان سے اتحاد کرنے کو بھی تیار ہیں، سعد رفیق

لاہور: لاہور میں تقریب سے خطابکرتےہوئےوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  ہمارے بعض مخالفین کو ہمیں گرانے کے لیے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو کرلیں گے۔ پہلے پاکستان میں اینٹی بھٹو اور پرو بھٹو سیاست ہوتی تھی اب اینٹی نواز شریف  اور پرو نوازشریف سیاست چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  زرداری اورعمران میں مقابلہ ہے کہ کون بڑی گالی دیتا اور کون زیادہ الزام لگاتا ہے۔ یہ لوگ گالی اور زیادہ ووٹوں کے چکر میں حدود سے آگے نکل جاتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں نقصان پہنچانے کی خواہش میں پاکستان اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا شروع کردیتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کی بات کرنا آسان نہیں اس کی اپنی ایک قیمت ہے جو ہم ادا کرچکے اور کررہے ہیں لیکن سول بالادستی اور آئین کی حکمرانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سیاسی صف بندی ہورہی ہے جو مخالفین کا حق ہے، اس پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا لیکن دین، مذہب اور ناموس ر سالت پر بھی سیاست کی جارہی ہے اس پر اعتراض ہوتا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف زرداری بہت شاطر اور سمجھدار آدمی ہیں لیکن ان کے اپنے مسائل ہیں۔ ان کے بہت ویک پوائنٹ ہیں، کرپشن کے الزامات اور بہت کیسز ہیں۔ ان کی پارٹی ختم ہوچکی ہے جو لاکھوں ووٹوں سے سیکڑوں پر آچکی ہے۔ پیپلزپارٹی اب دیہی سندھ کی جماعت بن چکی ہے۔ہمیں اس بات کی خوشی نہیں کیونکہ سیاسی جماعتیں ختم ہونے سے سوسائٹی کو نقصان ہوتا ہے