میں عزت دار آدمی ہوں ٗ عمران سے کبھی ہاتھ بھی نہ ملاتا : چوہدری نثار

میں عزت دار آدمی ہوں ٗ عمران سے کبھی ہاتھ بھی نہ ملاتا : چوہدری نثار


ٹیکسلا:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید عمران خان کا چپڑاسی بنا ہوا ہے،عمران خان نے شیخ رشید کے بارے میں جو بات کی تھی کہ میں اسے اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھوں اس کے بعد میں کبھی بھی عمران خان سے ہاتھ نہ ملاتا کیونکہ میں ایک عزت دار آدمی ہوں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ شیخ رشید سات مرتبہ وفاقی وزیر بننے کا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ وہ صرف تین مرتبہ وفاقی وزیر رہے جس میں وہ 2مرتبہ نوازشریف اور ایک مرتبہ مشرف دور میں تھے ۔میڈیا شیخ رشید کی ماضی کی باتوں کے کلپ کیوں نہیں چلاتا۔مجھ سے شیخ رشید جیسے انسان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہ کرایا جائے۔


یادرہے کہ مشرف دور میں عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران جھڑپ ہوئی تھی جس میں عمران خان نے کہاتھاکہ اللہ تعالیٰ مجھے کبھی شیخ رشید جیسا انسان نہ بنائے میں اسے اپنا کبھی چپڑاسی بھی نہیں رکھوں گا۔