فلسطین کے صدر محمود عباس سے طے شدہ ملاقات ہو گی، وائٹ ہاؤس

فلسطین کے صدر محمود عباس سے طے شدہ ملاقات ہو گی، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:  امریکا نے کہا ہے کہ نائب صدر مائک پنس سے فلسطینی صدر   کی ملاقات ملتوی کرنے سے منفی نتائج  برآمد   ہوں گے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر مائک پنس جدول کے مطابق علاقہ کا دورہ کریں گے۔ انہیں امید ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس سے طے شدہ ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے امریکا   کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کسی بھی امریکی عہدیدار سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں