نوجوانوں کو ورغلا کر ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان

نوجوانوں کو ورغلا کر ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں ہم پر گولیاں چلانے والوں کو پھر سینے سے لگا رہے ہیں‘ نوجوانوں کو ورغلا کر ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے‘ آج ہمارے بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستا ن میں امن ہے ‘ ملکی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا ‘ فراریوں کو معافی دے کر قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں۔


نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ورغلا کر ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کو استعمال کرنے والے خود شاہانہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ فراریوں کو معافی دے کر قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں ہم پر گولیاں چلانے والوں کو پھر سینے سے لگا رہے ہیں۔ ملکی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ آج ہمارے بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن ہے ۔ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں نے بلوچ عوام کو سبز باغ دکھائے۔