جاپان کا مقبوضہ بیت المقدس بارے مؤقف تبدیل نہیں ہوگا، وزیر خارجہ تاروکونو

جاپان کا مقبوضہ بیت المقدس بارے مؤقف تبدیل نہیں ہوگا، وزیر خارجہ تاروکونو

منامہ: جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہاہے کہ مقبوضہ بیت المقدس بارے ان کے ملک کا مؤقف ہرگز تبدیل نہیں ہوگا،مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کا عمل مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

العریبیہ نیوز کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مانامہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکومت جاپان اپنے اس مؤقف پر قائم ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے طے ہونا چاہیے،اس بارے صدر ٹرمپ کے اعلان سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

وزیر خارجہ کونو نے کہا کہ جاپان تسلیم کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن، دنیا کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے امن عمل میں جاپان کی جانب سے ٹھوس شمولیت کا عہد کیا۔

مصنف کے بارے میں