آل پارٹیز کانفرنس میں وکلاء کے گروپ آپس میں لڑ پڑے

آل پارٹیز کانفرنس میں وکلاء کے گروپ آپس میں لڑ پڑے


لاہور:ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی آل پارٹیزکانفرنس بدنظمی کاشکارہو گئی،وکلاکے دوگروپ آپس میں گتھم گتھا‘ اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تحر یک انصاف کے شاہ محمود قر یشی ،شیخ رشید، ڈاکٹریاسمین راشد،خرم نوازگنڈاپورودیگر موجودتھے کہ اسی دوران وکلا کے دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر وکلا گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر لاتوں،گھونسوں کی بارش کر دی اس کے علاوہ بدکلامی بھی کی گئی جس پر وکلا رہنماؤں نے بیچ بچاؤ کرایا اور تقریب کا آغاز ہو گیا۔