سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے اول ادارہ ہے : شیخ رشید

سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے اول ادارہ ہے : شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افرادکوپھانسی دی جائیگی،میں سپریم کورٹ کوپاکستان کاسب سے اول ادارہ سمجھتاہوں،ہم سب نے پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنی ہے‘ جمہوریت پرڈاکامارنے والے ہی جمہوریت کے چیمپئن بنے،اسلام آبادمیں کوئی وزارت نہیں چل رہی‘ میں قلم دوات پر الیکشن لڑوں گالاہورمیں میرے دفتر پر قبضہ کرلیا گیا ہے ملک میں جمہوریت کا زندہ رہنا ضروری ہے،11دسمبر سے پاکستان کاسیاسی اتارچڑھاہوگاجومارچ تک جاری رہے گا‘ دنیامیں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے،سرمایہ دار 200ارب کی بجلی چوری کرتے ہیں، قیمت غریبوں سے لی جاتی ہے، یہاں گرمیوں میں گیس اورسردیوں میں بجلی ملتی ہے۔


لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں،کل کی سماعت میں اہم فیصلے ہونے ہیں،حدیبیہ کیس دوبارہ کھلے گا یا نہیں فیصلہ کل ہو گا،کوئی بڑاوکیل میرا کیس لڑنے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پرڈاکامارنے والے ہی جمہوریت کے چیمپئن بنے،اسلام آبادمیں کوئی وزارت نہیں چل رہی،جوبھٹو کیساتھ تھے وہی مشرف،ق لیگ اورن لیگ کے بھی وزیرہیں،ہوسکتاہے وہ لوگ 90دن کی حکومت میں بھی وزیرہوں،45،40 کاٹولہ ہرحکومت کاحصہ ہوتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 60 فیصدنوجوان بیروزگارہیں،70 سال میں 40 اعشاریہ 3 بلین اور ان 4 سال میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیاگیا،شیخ رشید نے کہا کہ دنیامیں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے،سرمایہ دار 200ارب کی بجلی چوری کرتے ہیں، قیمت غریبوں سے لی جاتی ہے، یہاں گرمیوں میں گیس اورسردیوں میں بجلی ملتی ہے،گرمیوں میں بجلی سردیوں میں گیس ملے گی تو جمہوریت قائم رہے گی ۔