ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

 ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کی جانب سے یادگار شہداء پر حاضری کے اعلان کے بعد عزیزآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ انتظامیہ نے اجازت نہ دیتے ہوئے کراچی میں یادگار شہداء اور حیدرآباد کے پکا قلعہ شہداء قبرستان جانے سے روک دیا.پولیس نے لیاقت علی خان چوک سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیامتعدد کارکن حراست میں بھی لے لئے.

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ کارکنان کو کسی صورت یادگار شہداء جانے کی اجازت نہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 اس سے قبل گذشتہ ماہ 11 نومبر کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار قافلے کی صورت میں یادگار شہدا پہنچے تھے جہاں انہوں نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی تھی۔