ایپل نے میوزک سرچ ایپلی کیشن ’شزام‘ خرید لی

ایپل نے میوزک سرچ ایپلی کیشن ’شزام‘ خرید لی

نیویارک: امریکی سمارٹ فون کمپنی ”ایپل‘ ‘ نے معروف میوزک سرچ ایپ ’شزام‘ کو بھی خرید لیا۔اگرچہ ابھی ایپل یا شزام نے اس سودے کی تصدیق نہیں کی، تاہم متعدد ٹیکنالوجی ویب سائٹس نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کمپنی نے برطانیہ سے شروع ہونے والی میوزک سرچ ایپلی کیشن کو خرید لیا۔
ٹیک کرنچ کے مطابق ’ایپل‘ نے ’شزام‘ کو 30 سے 40 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی 30 سے 40 ارب سے زائد) کی رقم میں خرید لیا۔دونوں کمپنیوں کے درمیان خریداری کا معاہدہ طے پاچکا ہے، تاہم معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے حوالے سے دونوں کمپنیاں 11 دسمبر تک باضابطہ اعلان کردیں گی۔
خیال رہے کہ ’شزام‘ اسمارٹ موبائل سمیت ڈیسک ٹاپ پر بھی کام کرتی ہے، یہ ایپلی کیشن کوئی بھی میوزک ویڈیو، ٹی وی ڈرامہ، اشتہار یا فلم جلد سے جلد ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ ایپلی کیشن کسی سرچ انجن کی طرح کام کرتی ہے، تاہم ایپ کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے نہ صرف ویڈیوز، بلکہ ا?ڈیو، تصاویر، تھری ڈی، اینیمیٹڈ اور وڑوئل افیکٹس کی تصاویر بھی ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف ویڈیوز، ڈراموں اور اشتہارات کو ڈھونڈا جاسکتا ہے، بلکہ اس سے یہ ڈاو¿ن لوڈ بھی جاسکتی ہیں۔