پیپلز پارٹی حکومت گرانے کے کسی عمل میں شامل نہیں، خورشید شاہ

 پیپلز پارٹی حکومت گرانے کے کسی عمل میں شامل نہیں، خورشید شاہ

سکھر:  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور طاہرالقادری کی ملاقات میں حکومت گرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، ہم حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے خواہشمند  ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا   کہنا تھا   کہ پیپلزپارٹی نے اسلام آباد جلسوں میں اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا حالانکہ ہمارے سارے جیالے نہیں آئے تھے، لیکن ہماری قوت کو دیکھ کر اب عمران خان ڈر گئے ہیں اور ہماری قیادت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملاقات میں اسمبلی توڑنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، دوطرفہ قیادت نے فلسطین اور سانحہ ماڈل ٹان پر تبادلہ خیال کیا، ہم حکومت گرانے کے عمل میں شامل نہیں ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

مصنف کے بارے میں