عراق کو مکمل بازیاب کرا لیا گیا ہے، عراقی وزیر اعظم

عراق کو مکمل بازیاب کرا لیا گیا ہے، عراقی وزیر اعظم

بغداد: عراق کے وزیر اعظم حیدر العابدی نے کہ سارے ملک پر سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا جہاں بھی قبضہ تھا، وہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ اب داعش کو پوری طرح شکست دے دی گئی ہے۔

عراقی وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ عراق کے طول و عرض میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مکمل فتح کے بعد جاری جنگ ختم ہو گئی ہے۔

العبادی کے مطابق سارے عراق اور شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اب ان کی فوج کا کنٹرول ہے۔