بھارتی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے 4 اہلکاروں میں سے تین فائرنگ کرنے والے اہلکار سے عہدے میں سینیئر تھے۔واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا تاہم ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

فائرنگ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 168 بٹالین کے کیمپ میں ہوئی اور ملزم نے کلاشنکوف سے ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کی شناخت ساننت کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چھتیس گڑھ کا ضلع بیجاپور شورش زدہ علاقہ ہے جہاں نکسل آزادی کی جدوجہد جاری ہے
#/S

مصنف کے بارے میں