کرینہ کپور کا فلمی دنیا سے وقفہ لینے کا فیصلہ

کرینہ کپور کا فلمی دنیا سے وقفہ لینے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ سے طویل وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی” بیبو“ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل فلم ” ویر دی ویڈنگ “کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب تشہیر میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی مسلسل مختلف اشتہارات میں بھی کام کر رہی ہیں جس وجہ سے وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان کو بالکل بھی وقت نہیں دے پارہی ہیں۔کرینہ نے کہا کہ ان کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد اتنا مصروف رہنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ اب میرے چاہنے والوں کو طویل انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ وہ تیمور کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی زیادہ اور مسلسل کام نہیں کر سکتیں اور وہ زیادہ وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں ۔