مصر کے شیخ الازھر کا امریکی نائب صدر سے ملنے سے انکار

مصر کے شیخ الازھر کا امریکی نائب صدر سے ملنے سے انکار

قاہرہ: روسیا الیوم کے مطابق مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب نے 20 دسمبر کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر آنے والے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے لوگوں سے نہیں مل سکتے جو تاریخ کو مسخ اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی سفارت خانے کی طرف سے شیخ الازھر کو خطے کے دورے پر آنے والے امریکی نائب صدر سے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔ شیخ الازھر نے فلسطینیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا انتفاضہ کو جاری رکھیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مصنف کے بارے میں