نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا شیدول تبدیل

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا شیدول تبدیل

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی چار روز کے لیے موخر کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز آج لندن برج اسپتال سے گھر منتقل ہو گئی ہیں اور آئندہ ہفتے ان کے مزید کچھ ٹیسٹ ہوں گے جس کے دوران مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو کیمو تھراپی کے تیسرے سیشن کے بعد سی ٹی اسکین اور گلے کے ٹیسٹ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں کیمو تھراپی کے علاج کا جائزہ لینے کے لیے ان کے ٹیسٹ لیے گئے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نے نیب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں 5 سے 12 دسمبر تک عدالت میں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز نے شیڈول کے مطابق 10 دسمبر بروز اتوار کو پاکستان پہنچنا تھا لیکن آئندہ ہفتے کلثوم نواز کے مزید ٹیسٹ کی وجہ سے دونوں اب جمعرات کو وطن واپس پہنچیں گے۔