تصادم سے بچنے کیلئے یوم شہداءعارضی مرکز پر منایا ، فاروق ستار

تصادم سے بچنے کیلئے یوم شہداءعارضی مرکز پر منایا ، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23اگست کو ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ کسی صورت تشدد وتصادم کی فضا پیدا نہیں ہونے دیں گے، اسی لیے یوم شہداءبہادرآباد عارضی مرکز پر منایا گیا۔
یوم شہداءکے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع سے خطاب کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ آج یادگار شہدا پر جو کچھ بھی ہوا وہ غلط ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔اس موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہر سال 09 دسمبر یومِ شہدا انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے رہے ہیں۔
انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ شہداء کے مشن و مقصد پر قائم رہیں گے،کہ کل حیدرآباد کا یکجہتی جلسہ بھی حیدرآباد کے حق پرست شہداءکی قربانیوں کے صدقے ہی ممکن ہوسکا۔