وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا

وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد: وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ 125مو ٹر سائیکل، لا کھو ں روپے کے طلا ئی زیو رات، لیپ ٹا پ، نقدی،  780گر ام ہیر وئن،  230گر ام چرس،   298بو تلیں شراب،   180ڈبے بئیر ،  اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکرکے مقدما ت درج کر لیے۔

پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با دنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں۔ ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دورا ن دو عورتو ں سمیت19ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں تھا نہ کھنہ پولیس نے سب انسپکٹر غلا م عباس معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث چار ملزمان دانش فرید ، محمد شیراز، احتشام الحق اور جما ل احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10تو لے سونا اور ایک لیپ ٹا پ بر آمد کرلیا، جبکہ منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم حسن کو گرفتار کرکے اس سے 230گر ام چرس بر آمد کرلی، جبکہ اے ایس آئی ساجد محمود نے دوران گشت ملزم عامر کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔