ملک بھر میں سردی نے پنجے گاڑ ھ لیے،کل سے بارشوں کا امکان

ملک بھر میں سردی نے پنجے گاڑ ھ لیے،کل سے بارشوں کا امکان
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:ملک بھر میں سردی نے پنجے گاڑ ھ لیے،پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بھی دھند کاراج ہے جبکہ موسم کاحال بتانے والوں نے کل سے بارشوں کی نوید سنادی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہر آج بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے۔لاہو ر،گوجرانوالہ ،فیصل آباد،سرگودھا ، سمیت کئی شہروں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا ، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی اپنے جوبن پر ، پہاڑوں نے سفید چاد ر اورڑھ لی۔

استور ،گوپس ،کوئٹہ، قلات اور دیگر علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا جبکہ لوگ سردی سے ٹھٹھرنے لگے۔