نیویارک یونیورسٹی نے اسرائیلی بائیکاٹ کی حمایت کر دی

نیویارک یونیورسٹی نے اسرائیلی بائیکاٹ کی حمایت کر دی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

واشنگٹن:امریکہ کی نیویارک یونیورسٹی نے اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی ان تمام کمپنیوں کا بائیکاٹ کرے گی جو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی طرح کام کررہی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک یونیورسٹی میں اسرائیلی بائیکاٹ کے حوالے سے ایک پٹیشن پیش کی گئی جس پر یونیورسٹی کی 60 طلباءتنظیموں اور تدریسی عملے کے 30 ارکان نے اس کی حمایت کی۔

اس قرارداد کی حمایت میں 35 اور مخالفت میں 14 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 14 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یہ پٹیشن آئندہ سال یونیورسٹی کی سینئر کونسل کے سامنے پیش کی جائے گی، اس کے بعد جامعہ کی ایڈمنسٹریشن اس کی منظوری دے گی۔یونیورسٹی کے فیصلے سے تین امریکی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔