کراچی پولیس کا ڈاک ورکرز مظاہرین پر لاٹھی چارج، متعدد زخمی

کراچی پولیس کا ڈاک ورکرز مظاہرین پر لاٹھی چارج، متعدد زخمی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکائونٹ

 کراچی: پریس کلب کے باہر پورٹ قاسم  کےڈاک ورکرز مظاہرین پر  پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد ورکرز  زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز نے احتجاج  کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو گورنر ہاؤس میں ملنے  کی کوشش کی جس پر مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بڑی تعداد  پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے  ڈاک ورکرز کو روکنے کے لیے ان پر  پانی برسانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین  زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو پکڑ لیا۔

ڈاک ورکرز کا کہنا  ہے کہ وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے ہماری پرابلم حل نہیں کی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں بات چیت بھی ہوئی جس کے بعد رہنما ڈاک ورکرز نے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔