کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے، عثمان بزدار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا اور بدعنوانی سماجی ظلم کے مترادف ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اپنے منصب اور ملک سے غداری کرتے ہیں جب کہ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔