پورا خاندان سیاست میں آ جاتا ہے جو جمہوریت کی نفی ہے، وزیراعظم

پورا خاندان سیاست میں آ جاتا ہے جو جمہوریت کی نفی ہے، وزیراعظم
ماضی میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملکی ترقی رک گئی، عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا پوری فیملی سیاست میں آ جاتی ہے جو جمہوریت کی نفی ہے اور بڑے مقصد کیلئے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں کیونکہ جنون ٹیلنٹ کو ہرا دیتا ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے کہا گیا آپ سائنس و ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لیتے، فواد چودھری کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا گیا لیکن اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھیلانا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے فواد چودھری کی کوشش کو سراہتا ہوں اور ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے، خود اعتمادی کھونے والی قوم محتاج ہو جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم تعلیم کے شعبہ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ماضی میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملکی ترقی رک گئی، کچھ لوگ برے وقت میں دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں، گر کر کھڑے ہونے کے بعد آپ میں اور طاقت آ جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آپ ہار نہیں مانیں گے آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، کچھ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بوڑھے ہو جاتے ہیں، ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا جب کرکٹ کھیلتا تھا تو میرے بھی رول ماڈلز تھے، جمعہ کی نماز کیلئے والد زبردستی لے کر جاتے تھے اور دنیا کے رول ماڈل نبی کریم ﷺ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں لیا، ہمارے پاس بادشاہت تھی، جہاں جمہوریت تھی وہ ملک آگے چلے گئے، بادشاہت کبھی بھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی،ب ادشاہت کبھی بھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ جمہوریت میں میرٹ اور جوابدہی کا عمل ہوتا ہے۔ پورا خاندان سیاست میں آجاتا ہے جو جمہوریت کی نفی ہے