ایران نے محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا 

ایران نے محسن فخری زداہ کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا 

تہران : ایران نے جوہری سائسندان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث ہونے والے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر ایرانی سپیکر حسین عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ سائنسدان کے قتل میں ملوث بعض ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اور جرم میں ملوث ملزمان کسی صورت قانون سے بچ نہیں پائیں گے ۔

یاد رہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل سمیت مغربی ملکوں  کی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا گیا ہے ، اس  سے قبل سپا پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر نے انکشاف کیا ہے.

ایٹمی  سائنسدان محسن فخری زادہ کو سٹیلائیٹ کے ذریعے کنڑول کرکے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین گن کے ذریعے قتل کیا گیاہے ۔

مصنوعی ذہانت سے لیش مشین گن نے گاڑی میں سوار جوہری سائنسدان کے چہرے کو ہدف بنایا جب کہ کار میں موجود ان کی اہلیہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو صرف دس انچ کی دور پر موجود تھیں ۔ 

ڈپٹی کمانڈرپاسداران انقلاب بریکگیڈئیر جنرل علی فدوی نے تہران میں ایک تقریب کے دوران واضح کیا تھا کہ یہ حملہ ایک نسان پک اپ پر نصب مصنوعی ذہانت سے لیس  مشین گن کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ 

کیونکہ جائے وقوعہ سے کسی انسان کے ذریعے فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔