10 ماہ تک مسلسل اڑنے والا پرندہ 

  10 ماہ تک مسلسل اڑنے والا پرندہ 

نیویارک: دنیا بھر کے ماہرین نے اپنی تحقیقات کے بعد یہ واضح کیا ہے کہ ابابیل کی طرح  ایک اور ایسا پرندہ ہے جو اس سے بھی زیادہ عرصے تک مسلسل فضا میں اڑ سکتاہے ۔ 

کامنز سوئفٹ ایپس ایپس میں صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ کامنز سوئفٹ یورپ اور ایشیا میں پایا جاتا ہے ، درمیانی جسامت کا یہ پرندہ سال کے بیشتر دن مسلسل اڑتا رہتا ہے .

اس کی تحقیق کے بعد پتہ چلاہے کہ یہ پرندہ بغیر کسی جگہ اترے دس ماہ تک مسلسل اڑ سکتاہے ، یہ پرواز کے دوران ہی ہوا میں اڑنے والے چھوٹے موٹے کیڑے مکوڑے کھاتا رہتاہے .

اس کے علاوہ نر اور مادہ پرندے پرواز کے دوران ہی ملاپ کرتے ہیں م یہاں تک کہ یہ پرندے فضآا کے اندرے خاص گوشوں میں پر ہلانے کی بجائے مشقت چھوڑدیتے ہیں ، اور ہوا میں گلائڈ  کرتے ہوئے سو جاتے ہیں اور ہوا کے یہ گوشے تھرمل کہلاتے ہیں.

اس تحقیق کو سوئزر لینڈ کی لیونڈیونیورسٹی نے آگے بڑھایا ہے جن میں سوئفٹ کی 19 اقسام کو ٹریک کیا گیا ، اس معلوم ہوا کہ کامنز سوئفٹ ابابیلیں دس ماہ کی پرواز میں 9  فیصد وقت ہوا میں گزارتی  ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ اس دوران وہ نسل خیزی نہیں کرتیں.

تحقیق میں شامل ایک سائسنداان اینڈرز ہینڈ نسٹرم نے کہا ہے کہ پرندہ پرواز کے دوران نیند بھی لیتا ہے لیکن اس کے زیادہ تفیصلات نہیں مل سکی ہیں ، یہ فریگیٹ اور ایلپائن سوئفٹ کی طرح اڑنے کے دوران نیند پوری کرتا ہے ،