پاکستان کی اہم کامیابی، برطانیہ پاکستان کی تجارتی حیثیت برقرار رکھے گا

Pakistan's achievement, UK will maintain Pakistan's trade status
کیپشن: فائل فوٹو

لندن: معاشی اور اقتصادی میدان پاکستان کو انتہائی اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے انخلا کے بعد بھی برطانیہ پاکستان کی تجارتی حیثیت برقرار رکھے گا۔

دستاویز کے مطابق برطانیہ کو برآمدات کیلئے پاکستان کو جی ایس پی والے معیار برقرار رکھنے ہوں گے۔ برطانیہ میں ڈیوٹی فری سٹیٹس کے بعد مخصوص پاکستان کی اشیا محصولات سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کو برطانیہ اپنی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دے گا۔ برطانیہ کو مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی 2023ء تک حاصل ہوگی۔ برطانیہ پاکستانی مصنوعات کو 3 سال کیلئے ڈیوٹی فری رسائی دے گا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو یورپی یونین کے جی ایس پی پلس درجے والی رعایتیں برقرار رہیں گی۔ پاکستان کیلئے تجارتی مراعات خاص فریم ورک کے تحت ہوں گی۔

یکم جنوری 2021ء سے پاکستان کیلئے یو کے جی ایس پی پلس برقرار رہے گا۔ یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ پاکستان کی تجارتی حیثیت برقرار رکھے گا۔ پاکستانی مصنوعات کو برطانوی منڈیوں تک رسائی کیلئے مراعات حاصل رہیں گی۔