بھارتی جارحیت کا خطرہ، پاک فوج ہائی الرٹ 

بھارتی جارحیت کا خطرہ، پاک فوج ہائی الرٹ 

اسلام آباد: بھارت نے عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوششیں کرنا شروع کردی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق لداخ اور دو کلام میں چین سے بھرپور شکست اور اندورنی محاذ میں پنجاب کے سکھوں کے کامیاب ترین مظاہرے کے بعد نریندر مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں ۔ 

جس کے بعد بھارت ایک بار پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے ، بھارت اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک ، کسانوں کے احتجاج ، مقبوضہ کمشیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور اس پر عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک فالس  فلیگ آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے ، جس کے بعد مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ 2016 میں بھی ہندوستان نے ناکام سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا ، اس ناکام آپریشن کے بعد بھارت کی جگ ہنسائی بھی ہوئی ، سوائے چند درختوں کے وہ کسی بھی چیز کو ٹارگٹ نہ کرسکے ۔ اور جلد بازی میں اپنا پے لوڈ گرا کر دم دبا کر بھاگے تھے ۔ 

بھارتی ملٹری نے حقائق کو اپنے زاویے سے دکھانا شروع کر رکھا ہے ، اب تک نریندر مودی کی حکومت بے یقینی اور اصل حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔