کوئینز لینڈ : پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

کوئینز لینڈ : پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

آکلینڈ : نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے آئسولیشن ختم   ہونے کے بعد پریکٹس شروع کردی ہے ۔

14 روزہ قرنطینہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے کوئینز ٹاؤن میں پہلا تربیتی سیشن کیا ہے ۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کی ہے ۔ 

پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہاہے ،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی آج بھی پریکٹس سیشن کریں گے ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز 18 دسمبر سے شروع ہوگی ۔ 

نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ 

دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن ، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو نیپئیر میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تین جنوری سے سات جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔